ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے: پی ٹی اے

پی ٹی اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ مستند معلومات صرف اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے حاصل کریں۔

اسمارٹ فون پر ٹک ٹاک ایپ
فائل فوٹو: اسمارٹ فون پر ٹک ٹاک ایپ — تصویر: Solen Feyissa / CC BY-SA 2.0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو ’جھوٹا اور گمراہ کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ’ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور گردش کرنے والی معلومات جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔‘ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مستند معلومات صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کریں۔

یاد رہے کہ ماضی میں ٹک ٹاک پر کئی بار پابندی لگ چکی ہے۔ اکتوبر 2020 میں لگنے والی پابندی 10 روز بعد ختم کر دی گئی تھی، جبکہ 2021 میں پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے احکامات اور پی ٹی اے کی کارروائی کے تحت ایپ کئی بار معطل ہوئی۔ نومبر 2021 میں ٹک ٹاک کی یقین دہانیوں کے بعد پی ٹی اے نے پابندی ختم کر دی تھی۔

ذرائع