آپ فائلر (ایکٹو ٹیکس پیئر) ہیں یا نہیں؟ FBR کی لسٹ میں ایک SMS سے دیکھیں
FBR کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں نام ہو تو بینک، گاڑی اور جائیداد کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کٹتا ہے۔ چیک کرنے کے لیے 9966 پر SMS کریں یا FBR کی ویب سائٹ استعمال کریں۔
- ✔ صرف سرکاری لنکس
- 🔒 ہم آپ کا کوئی نمبر محفوظ نہیں کرتے
- 🗓 آخری تصدیق: 23 نومبر 2026
SMS سے چیک کریں
شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے لکھیں (13 ہندسے)۔
🔒 یہ نمبر صرف آپ کے فون میں رہتا ہے؛ پاک بولتا کو کچھ نہیں بھیجا جاتا۔ عام SMS کے چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔
ویب سائٹ سے چیک کریں
- 1FBR کی آن لائن تصدیق کھولیں
FBR کے سرکاری "Online Verification System" (e.fbr.gov.pk) پر ATL والا صفحہ کھولیں — لنک اوپر بٹن میں ہے۔
- 2شناختی کارڈ یا NTN لکھیں
قسم منتخب کر کے نمبر درج کریں؛ ویب سائٹ کوئی سیکیورٹی کوڈ مانگے تو وہ بھی لکھیں۔
- 3حیثیت دیکھیں
نتیجہ بتائے گا کہ آپ کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ہے یا نہیں۔
FBR کی ویب سائٹ کے ATL صفحے پر پوری لسٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ گوشوارہ جمع کروانے کے لیے FBR کا IRIS پورٹل (iris.fbr.gov.pk) استعمال ہوتا ہے۔
FBR کا ATL صفحہ ←نتیجے کا مطلب
آپ کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ہے؛ لین دین پر فائلر والی (کم) شرح سے ٹیکس کٹے گا۔
یا تو گوشوارہ جمع نہیں ہوا یا مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہوا۔ IRIS پر گوشوارہ جمع کروائیں؛ لسٹ میں شمولیت کی شرائط FBR کے ATL صفحے پر درج ہیں۔
⚠️ دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں
- FBR ٹیکس ریفنڈ یا "ATL میں نام ڈلوانے" کے لیے فون کر کے بینک کی تفصیل نہیں مانگتا۔ ایسی کال یا پیغام پر بھروسہ نہ کریں۔
- اپنا IRIS پاس ورڈ کسی ایجنٹ کو نہ دیں؛ ٹیکس کنسلٹنٹ سے کام کروائیں تو بھی پاس ورڈ بعد میں بدل لیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
ATL کیسے چیک کریں؟
ATL لکھ کر ایک خالی جگہ دیں، پھر 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور 9966 پر بھیج دیں۔ کمپنی یا AOP کے لیے ATL کے بعد 7 ہندسوں کا NTN لکھیں۔
آزاد کشمیر کے ٹیکس دہندگان کیسے چیک کریں؟
FBR کے مطابق فرد کے لیے AJKATL لکھ کر خالی جگہ دیں اور بغیر ڈیش کے شناختی کارڈ نمبر 9966 پر بھیجیں۔
فائلر بننے کا کیا فائدہ ہے؟
ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل افراد پر بینک سے رقم نکلوانے، گاڑی اور جائیداد کی خرید و فروخت جیسے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کم شرح سے کٹتا ہے۔ موجودہ شرحیں FBR کی ویب سائٹ پر دیکھیں۔
گوشوارہ کہاں جمع کروائیں؟
FBR کے سرکاری IRIS پورٹل iris.fbr.gov.pk پر۔ مدد کے لیے FBR کی ویب سائٹ پر دیے گئے رابطے استعمال کریں۔
مزید آن لائن چیک
تمام سرکاری چیک ایک جگہ ←FBR ATL check: SMS "ATL CNIC-number" to 9966 or use FBR online verification to see your filer status.Filer hain ya nahi, check karein.